سرینگر// جموں و کشمیر بینک کی قمرواری شاخ میں کورونا وائرس کے متعدد مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد بینک کو 5 دن کیلئے بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر بینک کی قمرواری شاخ میں تعینات 9 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ۔ سرینگر کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بینک شاخ کو5 دن کے لیے بند کر دیا۔بینک کی شاخ میں تعینات تمام ملازمین کے رابطوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ ملازمین کے رشتہ داروں کو آئی سولیشن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے قبل جمعہ کو جموں و کشمیر بینک کی بڈگام شاخ میں 2ملازمین کی پرورٹیں مثبت آئی تھیں اور بینک کو 5دنوں کیلئے بند کردیا گیا ۔
جے کے بینک قمرواری میں 9ملازمین مثبت
