جموں//جموں جسٹس سیکولرفورم نے سائنس کالج جموں میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق اسپیکر محمد اکبر لون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے ان کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کامطالبہ کیا۔طلباء نے ریاستی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے ممبراسمبلی اکبرلون کی طرف سے پاکستان زندہ بادکانعرہ لگانے پرحیرانگی کااظہارکرتے ہوئے اسے قابل افسوس قراردیا۔اس دوران سراپااحتجاج طلباء کی قیادت صوبائی صدرجے جے ایس ایف وکرم سنگھ چب زیرنگرانی جے جے ایس ایف کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ پشپندرسنگھ اور ریاستی نائب صدر جے جے ایس ایف اتل سودن کررہے تھے۔وکرم سنگھ نے کہاکہ آئینی عہدہ رکھنے والے شخص کی طرف سے ملک مخالف نعرے بازی کرنا قوم پرست طاقتوں کے جذبے کوکم کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ اکبرلون کے خلاف فوری طورپرایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی۔انہوں نے سیاسی جماعتیں فوج کے نام پرسیاست کررہی ہیں۔انہوں نے فوج پرایف آئی آردرج کرنے کی بھی مذمت کی۔مظاہرین میں کلدیپ، پرجوال، اتل، سنیل، ساحل، پنکج ، سدانشو، وشال، بھانو ،جانوودیگران شامل تھے۔