لندن // برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو توقع ہے کہ جی سیون ممالک دنیا کے ترقی پذیر ملکوں کو کورونا ویکسین کی ایک ارب ویکسینز عطیہ کرنے پر رضامند ہو جائیں گے، اور اگلے سال کے آخر تک دنیا بھر کے لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے فائزر ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں عطیہ کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد بورس جانسن نے کہا کہ ’برطانیہ ویکسین کی 10 کروڑ اضافی خوراکیں عطیہ کرے گا۔‘بورس جانسن اس سے قبل جی سیون ممالک کی قیادت سے اپیل کر چکے ہیں کہ وعدہ کریں کہ 2022 کے آخر تک پوری دنیا کو ویکسین لگ جائے اور توقع ہے کہ گروپ برطانیہ میں ہونے والی تین روزہ کانفرنس کے دوران ایک ارب خوراکیں عطیہ کرے گا۔دوسری طرف امریکہ اور دیگر جی گروپ ممالک کووڈ 19 وبائی مرض سے لڑنے میں فوری مدد کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مدد سے 100 ارب ڈالر تک کی امداد فراہم کرسکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے یہ اعلان جمعہ کو کیا۔وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ "امریکہ اور دیگر جی ۔7 ممالک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مجوزہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) مختص کرنے والے ممالک کی مدد کرنے کے لئے عالمی سطح پر کوششوں پر غور کررہی ہیں ، جن کو اس کی ضرورت ہے ۔ اس سمٹ سے حفاظتی ٹیکوں سمیت 100 بلین ڈالر تک کی صحت کی ضروریات کو مدد ملے گی اور بیشتر کمزور ممالک کی معاشی بحالی میں مدد ملے گی اور متوازن ، پائیدار اور جامع عالمی بحالی کو فروغ ملے گا۔