جموں//سکول آف بائیوٹیکنالوجی جموں یونیورسٹی کے دوریسرچ اسکالروں شانومگوترہ اورساکشی شرمانے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ مائیکروب انٹریکشنس ،یونیورسٹی آف بریمن ،جرمنی کادورہ کیااوروہاں ایک ماہ تک انڈوجرمن جوائنٹ ریسرچ کولیبریشن اور جرمن اکیڈمک ایکسچینج ،وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی جرمنی ،ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی حکومت ہند کے اشتراک سے تحقیقی پروجیکٹ پرکام کیا۔یہ پروجیکٹ پروفیسرجیوتی وکھلو ڈائریکٹرسکول آف بائیوٹیکنالوجی جموں یونیورسٹی اورپروفیسرباربارا ہورک ،صدرشعبہ پلانٹ مائیکروب انٹریکشن، بریمن یونیورسٹی جرمنی کے اشتراک سے طے پایاتھا۔پروجیکٹ کامقصدر پلانٹ مائیکروب انٹریکشن اِن سیفران پرریسرچ کرناتھا۔