جموں//ڈائریکٹوریٹ آف کالج ڈیولپمنٹ کونسل جموں یونیورسٹی نے انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی کے اشتراک سے کام کاج کے مقام پر جنسی ہراسانی کے خلاف ایک جنڈرسنسٹائزیشن ورکشاپ کااہتمام کیا ۔اس ورکشاپ میں زائداز تین سوافرادبشمول متعدد فیکلٹیزکے ڈینز ،ڈائریکٹرز ،اوریونیورسٹی کے متعددشعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔اس دوران وزیراعلیٰ کے صلاحکار پروفیسرامیتابھ مٹو مہمان خصوصی تھے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرآرڈشرمانے تقریب کی صدارت کی۔ پروفیسرمٹونے اپنے خطاب میں کہاکہ سماج اوراعلیٰ تعلیمی اداروں میں خواتین کی عزت اوروقارکوسربلند رکھنے کی اشدضرورت ہے اورخواتین کے وقارکوبنائے رکھنے کیلئے محفوظ کام کاج کے مقامات کولازمی قراردیا۔ آرڈی شرما نے اس مقصد کے لیے زوردار بیداری مہم چلانے کی ضرورت پرزوردیا۔