جموں//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج جموں صوبے کے این ایف ایس اے ، ایم ایم ایس ایف ای ایس سکیموں کے تحت اشیائے خوردنی کے سٹاک و سپلائی پوزیشن کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ایم ڈی خان ، ایڈیشنل سیکرٹری جُگل کشور آنند ، فائنانشل ایدوائیزر ایف سی ایس اینڈ سی اے ضیا ء الرحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں محمد اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپلائی ایف سی ایس اینڈ سی اے جوگیندر سنگھ جسروٹیہ اور محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران وزیر نے سٹاک اور سپلائی پوزیشن ، رقومات کی فراہمی ، پی ڈی ایس کے تحت اشیائے خوردنی کی تقسیم کاری کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مؤثر نگرانی کا نظام قائم رکھیں تا کہ متعلقہ مستحقین میں راشن کی تقسیم کاری میں شفافیت لائی جا سکے ۔ میٹنگ کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ 2878797.64 کوئنٹل گندم اور چاول جنوری 2017 ء سے دسمبر 2017 ء تک حاصل کر کے جموں صوبے کے صارفین میں تقسیم کئے گئے ۔ اسی طرح 712713.3 کوئنٹل گندم اور چاول ایم ایم ایس ایف ای ایس کے تحت تقسیم کئے گئے ۔ اسی طرح 176393.25 کوئنٹل چینی جنوری 2017 ء سے دسمبر 2017 ء تک جموں کے صارفین میں تقسیم کی گئی ۔ وزیر نے کمشنر سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ سٹاک کی ویری فکیشن کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیں ۔