جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری کی محکمہ کامرس کے او ایس ڈی کے طور تعیناتی

سرینگر//مرکزی کابینہ کی یونین تعیناتی کمیٹی نے جمعرات کو جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامینیم کو محکمہ کامرس میں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کیا۔
اس سلسلے میں سیکریٹری اے سی سی کی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا گیا۔
او ایس ڈی کے ساتھ ساتھ اے سی سی نے سبھرامینیم کو 30جون سے سیکریٹری برائے محکمہ کامرس کے طور بھی تعینات کیاگیا ہے۔اسی دن سیکریٹری انوپ ودھاوان کی مدت کار ختم ہونے والی ہے۔