سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے3027نئے کیس سامنے آئے ۔آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 1516کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1511کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد236790تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران یہاں 60کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ان میں39افراد جموں میں جبکہ21افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔
سرکار کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں379کورونا کیس سامنے آئے ۔ضلع بارہمولہ میں آج124،بڈگام میں سب سے زیادہ308،پلوامہ میں167،کپوارہ میں140،اننت ناگ میں97،بانڈی پورہ میں100،گاندر بل میں98،کولگام میں72اور شوپیان میں31کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں آج534کیس،ادھمپور میں221،راجوری میں138،ڈوڈہ میں40،کٹھوعہ میں197،سانبہ میں154،کشتواڑ میں48،پونچھ میں61،رام بن میں52اور ریاسی میں66کورونا کیس سامنے آئے۔