جموں کشمیرمیں ہرجگہ ترنگا لہرارہا ہے:اٹھاولے

سری نگر//مرکزی وزیر رام داس اٹھا والے نے کہاہے کہ جموںو کشمیر میں دفعہ370اور 35 اے کے خاتمے کے بعدجگہ جگہ ترنگا لہرایا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان دفعات کی وجہ سے علیحدگی پسندوں کوطاقت ملتی تھی، جبکہ مودی سرکار نے لوگوں کے ساتھ محبت کی بنیاد پر ان دفعات کو ختم کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا اب جموں و کشمیر میں ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا یہاں سرکار کی ذمہ داری ہے ۔ کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر رام داس اٹھا والے نے بتایا کہ جموںو کشمیر میں خصوصی دفعات کے خاتمے سے پہلے یہاں کسی بھی جگہ ترنگا نظر نہیں آتا تھا لیکن ان دفعات کے خاتمے کے بعدیہاں ہر طرف ترنگا نظر آتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا میں یہاں اسے قبل بھی آیا ہوں ترنگا کسی جگہ نظر نہیں آتا تھا،اب کی بار ہر مقام پر دیکھنے سے انسان کا دل خوش ہوتا ہے اور میں نے زبردست خوشی محسوس کی ہے ۔انہوں نے بتایا دفعہ370اور35Aکے سے یہاں علیحد گی پسندگی کو طاقت ملتی تھی جو اسے  الگ کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے یہاں حالات ٹھیک نہیں رہتے تھے ۔ انہوں نے بتایا مذکورہ دفعات کے خاتمے کے بعد یہاں جنگجویت ختم ہوئی اور کچھ اِکا دُکا واقعات اب بھی ہوتے ہیں ۔ اٹھا والے کا کہناتھا کہ ہمیں نوجوانوں کو جنگجویت اختیار کرنے سے روکنا چاہے۔