جموں ڈویژن کے ڈگری کالجوں میں داخلہ کا عمل آسانی سے جاری

 صوبہ کے 71 کالجوں میں داخلہ گنجائش 34ہزار465 ،پچھلے تعلیمی سیشن سے 25 فیصد زیادہ 

جموں//ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ طلباءکو انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلہ لینے کے لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جموں ڈویژن کے سرکاری ڈگری کالجوں میں نشستوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ28 ستمبر کو ڈیو کام نے طلباء/ داخلہ کے متلاشیوں کے مسائل سنے۔ انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلہ لینے کے طلبائ/خواہش مندوں کی طرف سے جاری مطالبات کا جواب دیتے ہوئے ڈیو کام نے متعلقہ افسران اور کچھ پریشان طلبہ کے ساتھ اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔طلباءنے اپنے مطالبات پیش کیے جن میں انٹیک کی صلاحیت میں اضافہ ، کالج کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری وغیرہ شامل ہیں۔صوبائی کمشنرنے طلباءکو یقین دلایا کہ کلسٹر یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کے تمام مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں نئے ڈگری کالجوں کے قیام کے ساتھ انٹیک کی صلاحیت پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے۔ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کالجز کے پرنسپلز سے بات کریں جہاں سے مطالبات آرہے ہیں اور ان کی انٹیک کی صلاحیت کو معیار کے مطابق بڑھانے کی تجویز کو انفراسٹرکچر کی دستیابی سے مشروط کریں تاکہ طلباءکو تکلیف نہ ہو۔ڈائریکٹر کالجز نے بتایا کہ جموں ڈویژن میں 71 کالج ہیں (بشمول کلسٹر یونیورسٹی کے کالجز) جو اس وقت انڈر گریجویٹ کورسز کے پہلے سمسٹر میں 27932 نشستوں کی انٹیک گنجائش کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ اس سال 80 فیصد سے زائد کے داخلے اور پاس آو¿ٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے انٹیک کی گنجائش 34ہزار465 تک بڑھانے یعنی 6ہزار533 نشستوں میں مزید اضافے کی تجویز دی ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ 2020-21 تعلیمی سیشن میں 27724 طلباءنے انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلہ لیا جبکہ سیشن 2021-22 کے لیے اب مجوزہ انٹیک کی گنجائش 34465 ہے جو کہ پچھلے سیشن سے تقریباً 25 فیصد زیادہ ہے۔اب تک مجموعی طور پر 26139 طالب علموں کو سمسٹر I (UG) میں داخلہ/الاٹ کیا گیا ہے اور یہ عمل ابھی جاری ہے۔ڈائریکٹر کالجز نے ڈویژنل کمشنر کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم کی خصوصی اسکالرشپ اسکیم (PMSSS) کے تحت جموں و کشمیر کے طلباءکے لیے UT کالجوں کے باہر 5000 نشستیں دستیاب ہیں۔جموں ڈویژن میں دستیاب پروفیشنل کورسز کی نشستوں کے لیے بھی داخلہ کا عمل جاری ہے جس میں ایم بی بی ایس کی 595 ، بی ڈی ایس کی 163 ، بی اے ایم ایس کی 140 ، انجینئرنگ کی 1935 ، بی ایس سی نرسنگ کی 480 ، بی ایس سی زراعت کی 120 سیٹیں شامل ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں مذکورہ پروفیشنل کورسز میں داخلہ مکمل ہوجائےگا۔ڈائریکٹر کالجز نے ڈویژنل کمشنر کو آگاہ کیا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور تمام طلباءکو گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں موجودہ تعلیمی ڈگری کورسز (یو جی) میں مطلوبہ داخلے ملیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری اور تیسری کونسلنگ میں چیزوں کو مزید ہموار کیا جائے گا۔