عظمیٰ نیوزسروس
جموں//مرکزی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے لئے آرٹ اور ادب اور تعلیم کے شعبوں میں 2025 کے یوم جمہوریہ سے پہلے دو پدم شری ایوارڈز کا اعلان کیا۔فاروق احمد میر کو فن کے میدان میں اور للت کمار منگوترا کو ادب اور تعلیم کے میدان میں تسلیم کیا گیا ہے۔پدما ایوارڈز، جو ہندوستان کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ہیں، کو تین زمروں میں دیا جاتا ہے جن میںغیر معمولی اور ممتاز خدمات کے لیے پدم وبھوشن، اعلیٰ معیار کی ممتاز خدمات کے لیے پدم بھوشن، اور کسی بھی شعبے میں ممتاز خدمات کے لیے پدم ایوارڈ شامل ہیں۔یہ ایوارڈز آرٹ، سماجی کام، عوامی امور، سائنس، طب، کھیل، ادب، اور سول سروس سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ پر کیا جاتا ہے اور انہیں راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی رسمی تقریبات میں، عام طور پر مارچ یا اپریل میں صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے دیا جاتا ہے۔