عظمیٰ نیوزسروس
جموں//پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک اہم پیش رفت میں انہوںنے جموں ضلع میں ایک پراسرارقتل کا معمہ حل کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے 29ستمبر کو جموں کے پولیس چوکی چوک چبوترہ میں ایک گمشدہ شخص کی رپورٹ درج کرنے کے بعد قتل کا ایک سرد معمہ حل کیا۔ سندیپ سنگھ ولد سکھدیو سنگھ ساکن گلی کھلونہ پکا ڈنگا جموں کو 29ستمبر کو آخری بار دیکھنے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش کے بعد پولیس نے انکشاف کیا کہ سندیپ سنگھ کو جموں کے پریم نگر سے تعلق رکھنے والے پردیپ سنگھ ولد شیر سنگھ نے اغوا کر کے قتل کیا تھا۔ ملزم نے 1,30,000روپے واپس کرنے کے بہانے سندیپ کو ریاسی کے پاس لایا، جو اس نے متاثرہ سے لیا تھا اور ایوی ایٹر گیم میں جوا کھیلتے ہوئے ہار گیا تھا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ 27ستمبر کو پردیپ نے ریاسی کے تلوارہ میں سندیپ کو دریائے چناب میں دھکیل دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے پردیپ کے اعترافی بیان پر کارروائی کرتے ہوئے سندیپ کی لاش ندی سے برآمد کی۔ مزید تفتیش سے ایک سازش کا انکشاف ہوا جس میں ایک اور سازشی راجندر سنگھ شامل تھا جو متاثرہ کو 25,000روپے کا مقروض کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پردیپ سنگھ اور راجندر سنگھ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 117/2024 زیردفعہ140/49/103 بی این ایس) درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں پولیس اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے، جرم سے متعلق مزید تفصیلات سے پردہ اٹھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
آر ایس پورہ میں خاتون کا قتل معمہ حل | ملزم شوہرپنجاب سے 48گھنٹوں میں گرفتار
عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں پولیس نے آرایس پورہ میں خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو 48گھنٹوںکے اندر اندر پنجاب سے گرفتار کرلیا۔4اکتوبر کو صبح ساڑھے سات بجے پولیس سٹیشن آر ایس پورہ میں معتبر ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ بدیال برہمنہ میں رمیش کمار ولد دیوی دیال ساکن رام نگر بستی بدیال برہمنہ تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموںکے کھیت میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش پڑی ہےجسے کچھ نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔اس پر، فوری مقدمہ ایف آئی آر نمبر 216/2024 زیردفعہ103 بی این ایس پولیس تھانہ آر ایس پورہ میں درج کیا گیا اور اس کے مطابق کارروائی کی گئی۔تفتیش کے دوران، پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کی ایک پولیس ٹیم نےتکنیکی مدد سے پرکاش پاسوان @ سنتوش ولد دلیپ پاسوان ساکن فلواری، پورنیہ بہار کو6اکتوبرکو خانوری ضلع سنگرور، پنجاب سے گرفتار کیا۔ بعد میں، مذکورہ شخص کو آر ایس پورہ تھانہ لایا گیا اور مکمل پوچھ گچھ کرنے پر اس نے قتل کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس نے انکشاف کیا کہ اس کی شادی سونی پت میں ایک نیہا کے ساتھ ہوئی تھی۔ اب، وہ نیہا کے ساتھ بدیال برہمنہ میں گزشتہ 03ماہ سے رہ رہا تھا، کیونکہ وہ بدیال برہمنہ کے علاقے میں مزدوری کا کام کر رہا تھا۔ شروع میں، وہ (پرکاش اور نیہا) امر ناتھ ساکن بدیال برہمنہ کے گھر رہتے تھے اور اب، وہ گزشتہ 20دنوں سے پروین کمار ساکن بدیال برہمنہ کے گھر میں مقیم تھے۔ پرکاش پاسوان نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں اپنی بیوی نیہا کے کردار پر شک تھا اور 3اکتوبرکو تقریباً9بجے گھر کی مالک پروین اور ان دونوں (یعنی پرکاش اور نیہا) کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جس کی وجہ سے وہ پروین کمار کا گھر چھوڑ کر رمیش چندر ولددیوی دیال ساکن بدیال برہمن کے مویشیوں کے شیڈ کی طرف چلے گئے (مذکورہ مویشیوں کا شیڈ کھیتوں میں موجود ہے اور رات کے وقت وہاں کوئی نہیں رہتا ہے۔جہاں انہوں نے رات کے لیے پناہ لی اور جب اس کی بیوی سو رہی تھی، اس نے (پرکاش پاسوان) اس پر اینٹ سے حملہ کیا اور پھر اس کے دوپٹہ سے اس کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا۔ قتل کے بعد اس نے لاش کو بدیال برہمنہ میں دھان کے کھیت میں پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔کیس کی تفتیش جاری ہے۔