عظمیٰ نیوزسروس
جموں//پولیس حکام نے بتایا کہ منگل کو یہاں اکھنور سیکٹر میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ایک مارٹر گولہ پایا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ مارٹر گولہ صبح 10 بجے کے قریب نامندر گاؤں کے قریب پرتاپ نہر میں کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی اور بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا جس نے دھماکہ خیز مواد کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔