پونچھ//معذور یونین پونچھ کا ایک وفد زیر قیادت صدر عبدالرشید شاہ پوری سوشل ویلفیئر افسرپونچھ نعیمہ النساء بھٹی سے ملاقی ہوا ۔اس دوران وفد کے ارکان نے معذوروں، بیوائوں اور عمر رسیدہ افراد کی اپریل سے بند پڑی پنشن واگزار نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مستحق افراد اسی پنشن کے سہارے اپنی زندگی کے روز و شب گزارتے ہیں جو محکمہ کی جانب سے انہیں فراہم کی جا رہی ہے لیکن اب یہ پنشن بھی پچھلے سات ماہ سے واگزار نہیں کی جا رہی ۔ انہوں نے پنشن واگزار کرنے کی اپیل کی۔سوشل ویلفیئر افسر نے وفد میں شامل افراد کو اس بات کی جانکاری دی کہ ان کے محکمہ کی جانب سے اپریل، مئی اور جون تین ماہ کی پنشن واگزار کر دی گئی ہے اوربقایا جات بھی جلد ہی واگزار کر دیئے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کو ان افراد کے آدھار کارڈ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پنشن واگزار کروانے میں پریشانیا ںآ رہی ہیں لیکن جلد ہی اس مسئلہ کو حل کیا جائے گیا۔