سرینگر//ہینڈلوم اور دستکاریوں کے ناظم اعلیٰ محموداحمدشاہ نے جمعہ کو ایک ویبنار کے ذریعے جرمنی میں بھارت کے کونسلزجنرل ڈاکٹر سیش چوان سے میٹنگ کی اور کشمیری دستکاریوں کو جرمنی میں فروغ دینے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران جرمنی اور یوروپ کے بازاروں میںیقینی طور معیاری کشمیر مصنوعات کو گاہکوں تک پہنچانے کاجائزہ لیاگیا۔جرمنی میں کشمیری قالینوں اورچین اسٹچ ،پیپرماشی اوراخروٹ کی لکڑی سے بنے فرنیچرمصنوعات کی زبردست مانگ ہے۔جیسا کہ جرمنی کا موسم سرما میں سخت سردہوتا ہے،اس سے وہاں کشمیری قالینوں،نمدوں اور شالوں کی فروخت بہتر ہوسکتی ہے۔اس دوران طے پایا گیا کہ دستکاریوں اور ہینڈلوم کوآنے والوں ایکسپوزاور میلوں میں شرکت کرنے دی جائے گی جس سے کشمیری مصنوعات کو بین الاقوامی طور تشہیر ملے گی اوردستکاروں کی مصنوعات کو کووِڈ- 19کی وجہ سے فروخت نہیں ہوپائیں،کے خریدار بھی مل جائیں گے۔شروعات میں کشمیر کے جی آئی سندیافتہ مصنوعات کوکونسلیٹ جنرل آف انڈیا کوپیش کیاجائے گاجو انہیں جرمنی میں مختلف نمائشوں اور میلوں میں نمائش کیلئے رکھے گا۔ان مصنوعات میں پشمینہ،ختم بند،اخروٹ کی لکڑی پر کیاگیا کام،کانی شال،ہاتھ سے بنے قالین،پیپزماشی،اور زعفران شامل ہیں۔کانسلیٹ جنرل کوبرآمدی مراعات سے بھی آگاہ کیاگیا جن کا حکومت ہند نے اعلان کیا ہے۔