جامعیہ ملیہ اسلامیہ نے آٹھویں انٹرسٹیٹ گورننس سلور رولنگ ٹرافی جیت لی

جموں/ جامعیہ ملیہ اسلامیہ نئی دلی سے تعلق رکھنے والے ٹیم نے آٹھویں سالانہ انٹرسٹیٹ نارتھ زون مقابلوں میں سلور رولنگ ٹرافی جیت لی ہے ۔یہ گورنر این این ووہر انے 2010ء میں قائم کی تھی۔رَنر اَپ ٹرافی گورنمنٹ کالج فار وومن پریڈ اور گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن گاندھی نگر کی ٹیم نے جیتی۔اختتامی تقریب کے موقعہ پر گورنر این این ووہر امہمان خصوصی جبکہ ان کی اہلیہ اوشا ووہرا مہمان ذی وقار کی حیثیت موجود تھیں جبکہ تقریب کی صدارت وی سی کلسٹر یونیورسٹی آف جموں پروفیسر انجو بھسین نے کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کی بدولت طلاب کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کی صلاحیتیں اُبھر کر سامنے آتی ہیں ۔ انہوں نے ریاست اور ہمسایہ ریاستوں سے تعلق رکھنے و الے طلاب کی شرکت کرنے کے لئے سراہنا کی۔گورنر نے کہا کہ عوامی پلیٹ فارموں پر خطاب کرنے سے طلاب زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھتے ہیں اور آگے جاکر دقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔گورنر نے وی سی پروفیسر بھسین سے کہا کہ وہ تدریسی ماحول میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہوسکیں۔گورنر نے رولنگ ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے ۔انہوں نے اس دوران کئی اہم شخصیات میں مومنٹوز بھی تقسیم کئے ۔پروفیسر انجو بھسین اور کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سموترا نے بھی خطا ب کیا۔اس مقابلے میں پنجاب ، اترا کھنڈ ،اتر پردیش ،ہماچل پردیش ، چندی گڈھ ، دلی اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 46طلاب نے شرکت کی۔اس سے پہلے طلاب نے ایک ثقافتی رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا۔پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم اصغر حسن سامون ، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زیڈ اے ژاٹ اور مختلف کالجوں کے پرنسپل اور اساتذہ و طلاب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔