اوڑی//نوشہرہ بونیار میں تیندوے کے حملے میں پونچھ کا ایک بکروال شدید زخمی ہوا۔ شال دجن نوشہرہ بونیار جنگلی علاقے میں سوموار کو تیندوے نے پونچھ کے رہنے والے ایک شہری کو حملے میں شدید زخمی کر دیا۔ایس ایچ او بونیار طارق احمد شاہ نے بتایا کہ پولس اور محکمہ صحت کی ٹیم فوری طورموقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا۔رینج آفیسر وائلڈ لائف بارہمولہ الطاف کول نے بتایا کہ ایک ٹیم کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ادھر مقامی لوگوں کے مطابق اوڑی قصبہ کے علاوہ کنٹرول لائن پر واقع شاہدرہ نامی گائوں میں بھی تیندئوں کی موجودگی کی اطلاع ہے جس سے لوگوں میںخوف وہراس پھیل گیا ہے۔مقامی لوگوں نے اوڑی قصبہ میں ایک وائلڈ لائف کنٹرول روم قائم کرنے کی مانگ کی ہے تاکہ ٹیموں کو دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں آسانی ہو جائے۔