تھنہ منڈی//سب ڈویویژن انتظامیہ تھنہ منڈی کی آپسی رسہ کشی کو مد رکھتے ہوئے معززین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت سیاسی لیڈربشیر احمد وانی نے کی۔ اجلاس میں معززین نے گزشتہ روز سب ڈیویژن مجسٹریٹ تھنہ منڈی اور انکے عملہ کی طرف سے کی گئی کارروائی پر اظہار افسوس کیا گیا۔مقامی معززین نے کہا کہ سب یویژن مجسٹریٹ تھنہ منڈی کی شہ پر عملہ نے ایس ڈی پی او تھنہ منڈی کے ساتھ لگے دفتر کے بورڈ کو اکھاڑ پھینکا اور تار بندی کو توڑدیا اور پولیس آفیسران کی غیر موجودگی میں پولیس دفتر کی ڈیوٹی پر مامور اہلکار کے ساتھ غیر قانونی و غیر احلاقی اور غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ معززین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راجوری تھنہ منڈی کے دورہ کے دوران تحصیل کمپلیکس کا معائینہ کیاگیا اور ملحقہ میں رہائشی کوارٹرز کی دراڑیں دیکھ کر کافی فکر مندی کا اظہار کیاگیا۔ معززین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راجوری نے ریو نیو کمپلیکس تھنہ منڈی میں خالی پڑی اراضی میں پولیس۔ پبلک شکایات ازالہ عمارت تعمیر کرنے کے لئے نشاندہی کی تھی لیکن ان کے حکمنامے کی مقامی انتظامیہ کھلم کھلا توہین کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ ڈپٹی کمشنر راجوری سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے آفیسران اور عملہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں جنہوں نے اسکی تعمیر کو ایک سیاسی مسئلہ بنا دیاہے۔معززین نے ڈپٹی کمشنر راجوری کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا جس میں پولیس۔پبلک شکایات ازالہ بلڈنگ کی تعمیر کے احکا مات دیئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فوری طور پر رکاوٹوں کودور کرکے عمارت کی تعمیر کاکام شروع کیاجائے اور پولیس و انتظامیہ میں چل رہی رسہ کشی کو ختم کروایاجائے۔