تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کی بزرگ شخصیت ثنا اللہ ملک 125 سال کی عمر میں رحمت حق ہو گئے ہیں۔وہ جمعرات کی صبح اپنے آبائی گھر پرانہ تھنہ منڈی میں اس دنیا ئے فانی سے رحلت کرگئے۔ مرحوم ثنا اللہ ملک کو مرکزی جامع مسجد کے قریب واقع قبرستان میں لوگوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی کارکنان،پنچا ئتی نمائندگان، محکمہ پولیس کے آفیسران و ملازمین ،دانشور،علمی اور ادبی شخصیات کے علاوہ بیو پار منڈل اراکین نے شرکت کی۔ ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رفیق شال، چیئر مین اوقاف اسلامیہ راجوری عبدالقیوم ڈار، ممبر اسمبلی راجوری و جنرل سکر یٹری پی ڈی پی قمر حسین چوہدری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نیک اور با اخلاق انسان تھے جو خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے۔ انہوں نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفر ت کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کی۔