تھنہ منڈی//گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں این سی سی اور این ایس ایس رضاکاروں کی طرف سے عالمی یوم عدد تشدد کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد ہواجس میں طلباء اور عملہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر گاندھی جی کی خدمات اور ان کی جانب سے وضع کئے گئے اصولوں پر روشنی ڈالی گئی ،خاص طور پر ان کے عدم تشدد کے فلسفے کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔اپنے خطاب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل احمد رینہ نے کہاکہ گاندھیائی فلاسفی کی موجودہ دور میں بہت زیادہ اہمیت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سچائی ، عدم تشدد اور بھائی چارے پر ان کے اصول پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں اوران پر چلاجائے تو نہ صرف ترقی ہوسکتی ہے بلکہ امن و امان بھی رہ سکتاہے ۔قبل ازیں این ایس ایس کنوینئر ڈاکٹر خالد ریاض نے مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اورساتھ ہی انہوںنے پچھلے پندرہ دنوںسے چلائی جارہی سوچھتا ہی سیوا مہم پر بھی روشنی ڈالی ۔