تھنہ منڈی // پولیس کی طرف سے منشیات کی روک تھام کے لئے شروع کی گئی مہم کے تحت تھنہ منڈی میں ایک نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی تحویل سے ایک کلو فکی اور 30سے35 گرام چرس برامد کی گئی ہے۔ خصوصی اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی چوہدری افتخار احمد نے انچارج ایس ایچ او تھنہ منڈی شام لعل کی قیادت میں ایک ٹیم روانہ کی جس نے تھنہ منڈی ۔ منیہال سڑک پر ناکہ لگا کر تلاشی مہم شروع کی۔اس دوران ایک موٹر سائیکل سوارصدام حسین ولد عدالت خان سکنہ منیہال کی تلاشی کی گئی جسکے قبضہ سے 1 کلو فکی اور 30سے35 گرام چرس برامد ہوئی جسے وہ تھنہ منڈی یا راجوری میں فروخت کرنے جارہاتھا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ تھنہ منڈی میں ایف آئی آر زیر نمبر77/2017 کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔