تھنہ منڈی //سب ڈویژن تھنہ منڈی کے درہ گائوں میں او بی سی ونگ کے ممبران کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ونگ کے صدر سعید نجار کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی حلقوں کی نئی حد بندی اور اسمبلی انتخابات سے قبل ہی او بی سی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ اس طبقہ کے غریب لوگوں کو فائدہ مل سکے۔ ممبران نے کہا کہ مرکزی سرکار نے اس پسماندہ طبقے کے حق میںفیصد27 ریزرویشن کا اعلان کیا ہے جبکہ یو ٹی جموں و کشمیر میں صرف فیصد4 کا اطلاق ہے جو انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس طبقہ کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس مرتبہ بھی ایس ٹی کے دیرینہ مطالبہ کو پورا نہ کیا گیا تو یہ طبقہ نہ صرف جموں و کشمیر کے اندر سیاسی طور پر بے اختیار ہو جائے گا بلکہ تعلیمی اور معاشی طور پر بھی بہت پچھڑ جائے گا اور اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ او بی سی حصوں میں کریڈٹ کی تقسیم کی حد کو بڑھانے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ مقررین نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ او بی سی طبقہ کیلئے مختلف جگہوں پر روزگار پیدا کرنے والی سکیموں کو لاگو کیا جائے۔