جموں//چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے 'توی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ' کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ڈویژنل کمشنر جموں ، ایڈیشنل سی ای او جے ایس سی ایل ، چیف انجینئر آبپاشی اور فلڈ کنٹرول جموں اور دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔شروع میں چیف سیکریٹری کو 7 کلومیٹر طویل منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس کی تخمینہ لاگت 187 کروڑروپے ہے۔ ابتدائی 2.7 کلومیٹر بھگوتی نگر بیراج سے وکرم چوک پل تک مرحلہ I کے تحت در دست لیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کہ عملدرآمد کی مدت 18 سے کم کر کے 12 ماہ کر دی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کو دسمبر 2022 تک مکمل کریں۔بھگوتی نگر پل پر توی بیراج کے کام کے حوالے سے جو کہ علاقے میں جھیل بنانے کے لیے ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا لازمی حصہ ہے ، چیف سیکریٹری نے چیف انجینئر آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کو ہدایت کی کہ وہ مونسون2022 کے آغاز سے پہلے اس کی تکمیل کو یقینی بنائے ۔