راجوری//پی جی کالج راجوری میں جاری دوروزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ۔یہ بین الاقوامی اردو کانفرنس ’’ترقی پسند اردو افسانے کا آغاز و ارتقاء ‘‘کے عنوان سے منعقد ہوئی ۔اس پروگرام کی پہل کالج کے پرنسپل پروفیسر جاوید احمد قاضی اور شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر ایم کے وقار و پروفیسر انعام الحق نعیمی اور پروفیسر جہانگیر وغیرہ نے کی ہے ۔پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر ارتضیٰ کریم ڈائریکٹراین سی پی یو ایل نئی دہلی ، ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری، پروفیسر جاوید قدوس ، قطر سے پروفیسر شہاب الدین ،کشمیر سے پروفیسر رشید خان ،پرنسپل ڈگری کالج مینڈھر پروفیسر سید شبیر حسین شاہ ، پرنسپل ڈگری کالج تھنہ منڈی پروفیسر شکیل رینہ ، پروفیسر ایم بی ماگرے ، پروفیسر رشید چوہدری ، محمد شفیع ڈار ودیگران بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے موضوع پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور دنیا میں اردو زبان کی موجودہ صورتحال پر بحث کی ۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے اردو کی سائنسی بنیاد پر ترقی پر زور دیا ۔ انہوںنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگرام آئندہ بھی منعقد ہوتے رہنے چاہئیں ۔
’’ ترقی پسند اردو افسانے کا آغاز و ارتقاء ‘‘
