مینڈھر//یادگار مینڈھر میں تربیت یافتہ بے روزگار انجینئروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی میںبے ضابطگیاںپائی جارہی ہیں اور کئی ملازمین کو چوردروازے سے لگایاگیاہے جس پر انکوائری کرائی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مینڈھر اور منکوٹ بلاک میں بغیر نوٹیفکیشن جاری کئے نوکریاں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ پونچھ میںبھی پچھلے دروازے سے کئی ملازمین تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کو فوری طور برخاست کرکے ان افسران کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے بھاری رشوت لے کر یہ تعیناتیاں عمل میں لائیںاور پڑے لکھے بے روزگار انجینئر وں کو ٹھوکریں کھانے پر مجبورکیا ۔ان کاکہناتھاکہ اگر بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات نہ ہوئی تو وہ بھوک ہڑتال شروع کردیںگے اور بڑے پیمانے احتجاج کیاجائے گا۔احتجاج میںفردوس خان، مشتاق جٹ،ماجد خان، یاسر خان وغیرہ بھی شامل تھے ۔بعد میں انہوںنے ایک یاداشت نامہ تحصیلدار مینڈھرشہزاد لطیف خان کو پیش کیا جس پر انہوںنے یقین دلایا کہ وہ آج ہی اسے اعلیٰ حکام کو روانہ کردیںگے ۔