ترال میں جھڑپوں کے دوران نوجوان پیلٹ لگنے سے زخمی

سرینگر/منگل کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک نوجوان فورسز کے ہاتھوں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ ترال کے بس اسٹینڈ میں پیش آیا جہاں نوجوانوں نے فورسز کی ایک پارٹی کو سنگباری کا نشانہ بنایا اور اہلکاروں نے اُن پر پیلٹ فائر کئے۔

زخمی نوجوان کا ترال کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کی ایک گاڑی آری گام علاقے سے لوٹ رہی تھی جب نوجوانوں نے اس پر بس اسٹینڈ کے نزدیک سنگباری کی۔

اس سے قبل آری گام علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔