راجوری //بیری پتن کے لوگوں نے تحصیل دفتر کھولنے کے مطالبے پر احتجاج کیا ۔مقامی لوگوں نے مقامی سڑک پر جمع ہوکر احتجاج کیا اور مانگ کی کہ بیری پتن میں تحصیل دفتر کھولاجائے جس کا اعلان حکومت نے چند برس قبل کیاتھا۔انہوںنے کہاکہ یہاں تحصیل دفتر کام نہیں کررہاجس وجہ سے لوگوںکو مشکلات کاسامناہے۔اس دوران افسران نے مظاہرین کو بتایاکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا فیصلہ آنے تک وہ اس پر کچھ نہیں کرسکتے ۔بعد میں یہ احتجاج ختم کردیاگیا۔