منجاکوٹ//ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں تحریک منجاکوٹ نام سے ایک کتاب جاری ہوئی جس کے مصنف ڈاکٹر عابد حسین ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عابد حسین نے پروفیسر ڈاکٹر شمس حسین کی نگرانی میں ایک کتاب لکھی جس کو تحریک منجاکوٹ کا نام دیا گیا۔ اس کتاب میں منجاکوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر کئی اہم موضوع پر بھی خیالات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی وائس چیئرمین و سابقہ وزیر شبیر احمد خان،چیف ایجوکیشن افیسر راجوری چوہدری گلزار حسین،تحصیلدار منجاکوٹ جاوید چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صغیر چوہدری،بلاک ڈیولپمنٹ افیسر منجاکوٹ نواز چوہدری، اس کے علاوہ سرپنچ و پنچ بھی موجود تھے۔