تجارتی استعمال کے رسوئی گیس کی قیمت

سری نگر//نئے سال پر صارفین کی راحت کے لیے، نیشنل آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 102.50 روپے کی کمی کی ہے جو 1 جنوری 2022 سے لاگو ہے۔ کے این ایس  کے مطابق نئے سال پر صارفین کی راحت کے لیے، نیشنل آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 102.50  روپے کی کمی کی ہے جو 1 جنوری 20222سے لاگو ہے۔ذرائع نے خبر رسا ایجنسی کو بتایا کہ آج سے دہلی میں 19 کلوگرام تجارتی سلنڈر کی قیمت 1998.50 روپے ہوگی۔ یہ ریستورانوں، کھانے پینے کی جگہوں اور چائے کے اسٹالز وغیرہ کو کچھ راحت فراہم کرے گا جو 19کلوگرام سلنڈر کا سب سے بڑا صارف طبقہ ہے۔پچھلے مہینے یکم دسمبر کو، 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس سے دہلی میں 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت 2101روپے ہو گئی تھی تاہم، 14.2کلوگرام، 5 کلوگرام، 10 کلوگرام کمپوزٹ یا 5 کلوگرام کے کمپوزٹ سلنڈرز کے دیگر گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے اور ان کی قیمتیں وہی رہیں گی۔اس سے قبل یکم نومبر کو، 19 کلوگرام کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 266 روپے کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس سے قیمتیں 2000.50روپے تک بڑھ گئیں۔