بی ڈی سی نے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا

کوٹرنکہ //بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین خواص زاہدہ اشرف نے بلاک کی مختلف پنچایتوں کا دورہ کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں ہوئی شدید بار شوں کے دوران فصلوں کے ہوئے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے موصوفہ نے کہاکہ بلاک کی مختلف پنچایتوں میں گزشتہ دنوں ہوئی شدید بارشوں و آندھی کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کا شدید نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں آئی آندھی کی وجہ سے کسانوں کیساتھ ساتھ مویشیوں کی روزی بھی ختم ہوگئی ہے ۔غو ر طلب ہے کہ راجوری پونچھ میں حالیہ دنوں ہوئی شدید بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں مکئی کی فصل کیساتھ ساتھ سبزیاں و میوہ جات بھی تباہ ہو چکے ہیں ۔بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دیہات میں فصلوں کے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ تخمینہ لگا کر متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جاسکے ۔