سرنکوٹ// گرلز ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ میں ضلع الیکشن آفیسر پونچھ کی ہدایت پر تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی نگرانی ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد رشید کوہلی نے کی۔ ان کے ہمراہ نائب تحصیلدار سرنکوٹ عبدالغنی اعوان بھی تھے۔پروگرام میں 138 بی ایل اوز اور 10 سوپروائزر بی ایل اوز نے شرکت کی۔اس تربیتی پروگرام میں دو تربیت کاروں نے بی ایل اوز کو تفصیلی طور پر تربیت دی جس میں بی ایل اوز کو گھر گھر تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ہائی برڈ ایپ کے ذریعے سے تفصیل اکھٹا کرنا ہوگی اور اس ایپ کا آغاز 26 مئی سے 30 جون تک کیا جائے گا۔ یہ تربیت ضلع سطح کے ماسٹر ٹرینر وںبرکت چودھری لیکچرار ڈائٹ پونچھ اور عبدالغنی ڈی ایل ایم ٹی نے دی۔