اشتیاق ملک
ڈوڈہ //بھدرواہ چمبہ شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ہماچل پردیش کا 2 افراد فوت و 2دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کشتواڑ سے چمبہ کی طرف جارہی ایک ماروتی گاڑی زیر نمبری بھدرواہ چمبہ سڑک پر تھنالہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بھدرواہ منتقل کیا گیا۔ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ڈاکٹروں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر چندر بنی نے دم توڑ دیا اور اسطرح سے اس حادثہ میں کل دو افراد جاں بحق و 2 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مہلوکین کی شناخت رینکو رام ولد نندو رام و چندر بنی ولد چمرو رام ساکنہ چمبہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں اس حادثہ میں کیلاش کمار ولد امرو رام، جے رام ولد بھگی رام و چندر بنی ولد چوڑو رام ساکنان چمبہ زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
گندوہ سڑک حادثہ میں 1شخص لقمہ اجل
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں دیر شام پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص لقمہ اجل ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام 8بجے کے قریب گندوہ جائی سڑک پر ڈھڈار بھڑگی کے نزدیک ایک الٹو گاڑی زیر JK06A-4490حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی بچاؤ کاروائی شروع کی، اس دوران ایک شخص کو کھائی سے نکال کر سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی شناخت بنسی لال(50) ولد بودھراج ساکنہ بھڑگی کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص گندوہ بازار میں عرصہ دراز سے ہوٹل چلاتا تھا۔