پوچھی//پورے ملک کی طرح پونچھ میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے 71ویں یوم پیدائش پر جشن کا ماحول رہا۔سابق ایم ایل سی و بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر پردیپ شرما کی رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنوں کی طرف سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاںریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجندر پرساد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ پرمجیت سنگھ جنرل سکریٹری ، کیپٹن اشوک کمار ڈسٹرکٹ نائب صدر ، ابینندن اربن منڈل کے صدر نے بھی اس موقعہ پر شرکت کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔اس دوران 150 ضرورت مند طلبہ و طالبات میں کتابیں ، پھل اور جوس تقسیم کیاگیا۔ پردھان ہرپریت کور کونسلر ، کیپٹن بنسی لال سابق پارٹی صدر ، محمد صادق او بی سی مورچا منڈل پردھان ، ایس گرچرن سنگھ ، سندیپ ساسن اربن منڈل جنرل سیکریٹری ، محمد ساگر دیہی منڈل جنرل سیکنڈ ، منجیت سنگھ بوتھ صدر ڈبلیو، پیر لیاقت شاہ بوتھ صدر ،عظمت بی مہیلا مورچہ اور دیگر پارٹی کارکنان بھی اس موقع پر موجود رہے ۔پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ پر مختلف طریقوں سے مبارکباد دی گئی ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پربھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر انجینئر محمد رفیق چستی،جموں کشمیر کے بی جی پی ترجمان سنیل گپتا، اور دیگر لیڈران نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ۔