Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

بونیار کے ہالن پہلی پورہ میں حاملہ خاتو ن کو چارپائی پر اُٹھا کر ہسپتال پہنچایا گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 5, 2022 4:34 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے ہالن بونیار گاوں میں برف باری سے شاہرائیں بند ہونے کے باعث اہل خانہ نے حاملہ خاتون کو چارپائی پر اُٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔
 
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جس خاتون کو چارپائی پر اُٹھا کر ہسپتال پہنچایا گیا اُس سے قبل از وقت ہی بھرتی ہونے کی صلاح دی گئی تھی۔
 
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بارہ مولہ کے دور اُفتادہ گاوں ہالن بونیار میں بدھ کے روز بھاری برف باری کے باعث رابط سڑکیں برف سے ڈھک گئیں جس وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح کو بونیار کے ہالن پہلی پورہ سے حاملہ خاتون کو چارپائی پر اُٹھا کر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
 
خاتون کے شوہر محمد سلیم کھٹانہ نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ سینٹر بونیار کے ذمہ دار وں کو فون پر اطلاع دی گئی کہ حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچانے کی خاطر فوری طورپر ایمبولنس علاقے کی اور روانہ کی جائے۔
 
اُن کے مطا بق شاہراہ پر بھاری برف جمع ہونے کے باعث ایمبولنس دور اُفتادہ علاقے تک نہیں پہنچ پائی جس کے بعد اہلیہ کو ہسپتال تک لیجانے کی خاطر چار پائی کا سہارا لینا پڑا۔
 
انہوں نے بتایا کہ چونکہ خاتون کی حالت انتہائی خراب ہوئی جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کو چارپائی پر اُٹھا کر پانچ کلومیٹر کی پیدل مسافت طے کرنے کے بعد اُس مقام پر پہنچے جہاں پرایمبولنس موجود تھی۔
 
مذکورہ شہری نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراﺅں پر موجود برف کو صاف کرنے کی خاطر ہنگامی طورپر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ بیماروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 
محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سبھی آفیسران کو پیشگی اطلاع دی گئی ہے کہ حاملہ خواتین کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتالوں میں بھرتی کیا جائے تاکہ برف باری کے پیش نظر اُنہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
 
انہوں نے کہاکہ ہالن بونیار میں بدھ کے روز جس خاتون کو چار پائی پر اُٹھا کر ہسپتال لایا گیا اُس کو بھی قبل از وقت ہی ہسپتال میں بھرتی ہونے کی صلاح دی گئی تھی لیکن اُس نے ایسا نہیں کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تاریخی شری امرناتھ یاترا کشمیر میں ہم آہنگی کی روشن علامت ہے: درخشاں
تازہ ترین
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ ترین
عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح: وزیر تعلیم
تازہ ترین
گرمیوں کی چھٹیوں میں فی الحال توسیع نہیں ہوگی: سکینہ یتو
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

دلائی لامہ کی موت کے بعد ہوگا ان کے جانشیں کا انتخاب، گادین فوڈرنگ ٹرسٹ کو سونپی گئی ذمہ داری

July 2, 2025
تازہ ترین

بڈگام پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی

July 2, 2025
تازہ ترینکشمیر

ایڈوکیٹ جنرل کی تقرری میں تاخیر کیوں؟ وحیدہ پرہ کا حکومت سے سوال

July 2, 2025
تازہ ترین

پہلگام واقعے کے باوجود یاتریوں میں زبردست جوش و جذبہ ہے:ست پا ل شرما

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?