عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں کے سالانہ (پرائیویٹ) / بائی اینول 2026امتحانات کے لیے آن لائن اجازت نامہ و امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔یہ شیڈول جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام اہل امیدواروں پر لاگو ہوگا، جن میں سرمائی اور گرمی زون دونوں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے ری اپیئر اور فیل امیدوار آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ نئے پرائیویٹ امیدوار 27اپریل سے 9مئی تک آف لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے لیے مقررہ فیس 1300 روپے ہے، جبکہ 11سے 16مئی تک تاخیر سے جمع کرانے کی صورت میں 2150روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔اسی طرح بارہویں جماعت کے ری اپیئر اور فیل امیدوار آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ نئے پرائیویٹ امیدوار 27اپریل سے 9مئی تک آف لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے لیے مقررہ فیس 1510روپے ہے، جبکہ تاخیر سے جمع کرانے پر 2360روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔مزید تفصیلات، رہنما اصول اور فیس اسٹرکچر بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔