سرینگر //جموں و کشمیر میں بلیک فنگس سے 23افرا متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 4کی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق متاثرین میں 21جموں جبکہ 2کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 21متاثرین میں ضلع جموں میں 11 افراد فنگس سے متاثر ہوئے جن میں 4مشتبہ اور7مصدقہ معاملات ہے۔ جموں ضلع کے 11متاثرین میں ایک فوت جبکہ 10زیر علاج ہیں۔ کٹھوعہ ضلع میں 5کیس سامنے آئے ہیں جن میں 3مشتبہ جبکہ 2کیس مصدقہ تھے اور وہ دونوں فوت ہوگئے۔ پونچھ میں ایک کیس سامنے آیا ہے اور وہ فوت ہوگئے ۔ ریاسی میںایک کیس سامنے آیا ہے اور وہ ابھی زیر علاج ہیں۔ادھمپور ضلع میں 2کیس سامنے آئے ہیں اور یہ دونوں زیر علاج ہیں۔ سانبہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے اور وہ مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔کشمیر میں بلیک فنگس کے دونوں معاملات سرینگر میں سامنے آئے ۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کے دفتر میں تعینات خصوصی افسر ڈاکٹر شفقت خان نے بتایا کہ 8معاملات کی رپورٹیں ابھی آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ بلیک فنگس میںکوئی نئی بیماری نہیں ہے اوریہ عام دنوں میں بھی لوگوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ یہ فنگس کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کو نشانہ بناتا ہے ،جنکے خون میں شوگر کی مقدار کافی زیادہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بلیک فنگس معاملات پر بھی محکمہ صحت نظر رکھے ہوئے ہیں۔