سرنکوٹ//سرنکوٹ کے بفلیاز زون میں انٹر سکول ٹرائل کا اہتمام کیا گیا ۔محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ٹرائل کم سلیکشن مقابلوں میں مقامی سکول منتظمین نے ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔ان موقعہ پر کبڈی ،کھو کھو ،بیڈ منٹن ،شطرنج اور کیرم کیساتھ ساتھ دیگر مقابلوں میں کم از کم 135کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔زیڈ ای پی او آر کے شرما کی قیادت میں میں بچوں نے مختلف سکولوں سے آکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔