سرینگر// ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (کے) اور گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایجیک (ق) صدر قیوم وانی اور ایجیک (کے)صدر اعجاز احمد خان کو رہاکریں۔ایجیک (کے) ترجمان میر بشیر نے کہا ہے کہ ملازم لیڈرشپ کیخلاف زورزبردستی کے حربے قابل مذمت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ برطرف کئے گئے ملازمین کو قانونی امداد فراہم کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو طاقت کے بجائے ملازم دوست راستہ اپنانا چاہئے۔ میٹنگ کی صدارت ایجیک (کے) جنرل سیکریٹری اور گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس صدر اشتیاق بیگ نے کی۔ میٹنگ میں یشونت سنہا کی قیادت میں وفد کی کشمیر آمد کا خیرمقدم کیاگیا اور زوردیا گیا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام معاملات کا حل مذاکرات سے نکالاجائے۔