مینڈھر//روہنگیائی مسلما نو ں کے قتل عام کے خلاف مینڈھر کے علا قہ ہر نی میں لو گو ں نے بازار بند کر کے پر امن احتجاج کیا ۔ اس دوران بھا ری تعداد میں سکولی بچو ں کے علا وہ ہرنی با زار کے دوکا نداراحتجاج میں شامل ہو ئے اور اقوام متحدہ کی خا مو شی پر جم کر نعر با زی کی ۔ اس دوران مینڈھر تا سرنکو ٹ سڑ ک کئی گھنٹو ں تک ٹر یفک کی آمد ورفت کے لئے بند رہی جبکہ گر د نو اح کے سکول بھی بند کر وائے گئے۔ مقر رین نے بر مامیںروہنگیا کے مسلمانوںپر ڈھائے جانے والے درد ناک مظالم پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برمی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اس بربریت پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوںکی نسل کشی اور انسانیت سوز سلوک کے روح فرسا مناظر درندگی کی بدترین تاریخ رقم کر رہے ہیں،اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور مسلمانوں کے حقوق کے ٹھیکیدار ممالک کی طرف سے روہنگیائی مسلمانوں کے مسائل سے عدم دلچسپی کا اظہار اس امر کا عکاس ہے کہ ان ممالک کے اہداف اور مقاصد مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں چند افراد کی ہلاکت پر پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا جاتا ہے لیکن اس کے برعکس دنیا کے مختلف ممالک میں بے گناہ مسلمانوں کا بہتے ہوئے خون سے دانستہ چشم پوشی کی جا رہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ یہود و نصاریٰ کا یہ متعصبانہ طرز عمل امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ برما میں لاکھوں مسلمان بے گھرہوئے،ہزاروں کا قتل عام ہوااورمسلم بستیوں کو جلا دیاگیا مگر اقوام متحدہ،امریکہ سمیت دنیا کے تمام ملکوں نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اسلا م کے نا م پر حکو مت کرنے والے بر ما کے مظلو م مسلما نو ں کو وحشی درندوں کے ظلم بربر یت سے نجا ت دلا نا چاہئے ،مسلما نو ں کی تذلیل کی جارہی ہے اوران کے جسموں کے ٹکڑے کئے جارہے ہیں اورچھو ٹے چھو ٹے بچوں کو اذیت دے کر قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اوراس ملک کی قیادت کو برمی حکومت سے یہ معاملہ اٹھاکر اسے حل کرناچاہئے ۔احتجاج میںمحمداخلا ق خان، محمدایو م خان، فیض احمد خان، رتن لال ساہنی، بنسی لال، مفتی مشتاق احمد،کفیل خان اور با بی خان وغیرہ بھی موجو دتھے۔