لندن// سیوگرے رپورٹ کے بعد معافی بھی کام نہ آئی اور برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔کرونا پابندیوں کے باوجود پارٹیوں میں شرکت کے اسکینڈل پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے اور مزید پانچ اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مزید ارکان کے عدم اعتماد کے بعد برطانوی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے اراکین کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔برطانوی وزیراعظم کو اس قسم کی صورت حال کا سامنا سیوگرے رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کرنا پڑرہا ہے، وزیراعظم نے ہاؤس آف کامنز سے معذرت بھی کی تھی۔