کوٹرنکہ//سب ضلع کوٹرنکہ اور بدھل میں ٹریفک پولیس کی لاپرواہی اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام بری طرح متاثرہوچکا ہے۔کوٹرنکہ اور بدھل بازار میں گاڑیوں کی پارکنگ کا کوئی نظم و ضبط نہیں ہے۔ کوٹرنکہ بازار میں مسا فر گاڑیاں دن بھر چکر کاٹتی رہتی ہیں جبکہ تنگ سڑکوں اور نالیوں کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوںنے متعدد بار انتظامیہ کو بتایا کہ مسافر گاڑیوں کو سٹیشن پر ہی کھڑا کیا جائے اور وہیں سے گاڑیاں بھری جائیںتاہم عمل نہ ہوا۔کوٹرنکہ اور بدھل ہسپتال کو جانے والی سڑک کے گردو نواح میں گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے کئی بار ایمبولینس کو بھی دقتوں کا سامناکرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مانگ کی کوٹرنکہ اور بدھل میںدستیاب سرکاری زمین پرپارکنگ کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جاے تاکہ شہر کی تنگ سڑکوں پر بلا خلل آمدو رفت یقینی بنائی جاسکے۔