عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کل سرینگر کے نوگام علاقے کے نایک باغ، اقبال کالونی میں واقع دارالعلوم کا دورہ کیا، جہاں پیر کے روز پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعے میں مدرسے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔اس موقع پر انہوں نے دارالعلوم کے منتظمین سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور آگ سے ہونے والے نقصان کا معائنہ کرایا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف بخاری نے حکومت سے اپیل کی کہ مدرسے کی متاثرہ عمارت کی دوبارہ تعمیر کے لیے مالی امداد اور لکڑی کی فراہمی سمیت دیگر ضروری تعاون فراہم کیا جائے۔