۔ 2 برسوں کے دوران42ہزارسولر لائٹس تقسیم : سجاد لون
جموں//سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سجاد غنی لون نے ایوان میں فردوس احمد ٹاک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پچھلے دو برسوں کے دوران 40714سولر ہوم لائیٹس اور 1957 سولر سٹریٹ لائیٹس تقسیم کیں ۔انہوں نے کہا کہ گریز اور بانڈی پور ہ میں مزید 600 سولر لائیٹس تقسیم کئے گئے ۔
وقفہ صفر کے دوران عوامی نوعیت کے معاملات اُجاگر کئے گئے
جموں//قانون ساز کونسل میں وقفہ صفر کے دوران کئی ارکان نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور دیگر معاملات اجاگر کر کے انہیں حل کرنے کی خاطر حکومت کی مداخلت طلب کی ۔ جن ارکان نے معاملات اجاگر کئے اُن میںشیام لال بھگت ، علی محمد ڈار، وبودھ گپتا ، پردیپ شرما، سیف الدین بٹ ، سجاد احمد کچلو ، جی این مونگا، سریندر کمار چودھری ، رومیشن اروڑہ ، مظفر احمد پرے ، شوکت حسین گنائی ، جاوید احمد مرچال ، نریش کمار گپتا ، فردوس احمد ٹاک ، سرینگر موہن امباردار ، جی ایل رینہ ، صوفی محمد یوسف اور قیصر جمشید لون شامل ہیں۔
طلاب نے اسمبلی کی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جموں//قانون سا ز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے جموں کے ایک مقامی سکول کے طلاب کا ایوان میں خیر مقدم کیا جنہوں نے ایوان کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔بعدمیں طلاب نے سپیکر کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔سپیکر موصوف نے اس موقعہ پر امید ظاہر کی کہ طلاب کو ایوان کے مشاہدات سے کا فی فائدہ حاصل ہوگا۔
کرگل میں 42 لاکھ روپے کے بجلی پروجیکٹ
کیلئے ڈی پی آر تیار: نائب وزیر اعلیٰ
جموں/ /نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ایوان کو اصغر علی کربلائی کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1X6.3 ایم وی اے منجی کرگل سے 11 کے وی فیڈرس کو الگ کرنے کیلئے ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی عمل آوری میں سرعت لائی جائے گی اور یہ کام ترجیحی بنیادوں پر ہاتھ میں لیا جائے گا ۔
سب ڈو یژن زینہ پورہ میں منصف کورٹ قائم کرنے کی تجویززیر غور: عبدالحق
جموں//قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے ایوان کو جانکاری دی کہ سب ڈویژن زینہ پورہ میں منصف کورٹ قائم کرنے کا منصوبہ 28 اپریل 2017 کو مکمل کورٹ کے سامنے رکھا گیا ۔ جس نے اس معاملے کو نئی عدالتیں قائم کرنے اور اُن کی جگہ کا تعین کرنے سے متعلق جج صاحبان کی کمیٹی کی رپورٹ منظور ہونے تک التوا میں رکھنے کی ہدایت دی ۔
پانچ برسوںمیںمرکزی اسکیم کے
تحت 716کروڑ روپے منظور: اجے نندا
جموں//منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مملکت اجے نندا نے قانون ساز اکونسل میں سریندر کمار ر چودھری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرکز نے پچھلے پانچ برسوں کے دوران بی اے ڈی پی پروگرام کے تحت 716.85کروڑ روپے منظور کئے ہیںاور یہ سکیم ریاست کے 11اضلاع کے 44بلاکوں میں عملائی جارہی ہے۔اس ددران مداخلت کرتے ہوئے قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ لیہہ اور کرگل ضلعوں میں رہی گئے سرحدی علاقوں میں بی اے ڈی پی پروگرام کے دائرے میں لائے تاکہ ان علاقوں کی مجموعی ترقی یقینی بن سکے۔اس موقعہ پر پردیپ شرمانے ضمنی سوالا پوچھا ۔
سٹیٹ لیجسلیچر ممبرس پنشن ایکٹ 1984 کی ترمیم بل پاس
جموں//ریاستی اسمبلی نے آج جموںوکشمیر سٹیٹ لیجسلیچر ممبرس پنشن ایکٹ 1984 میں ترمیم کا ایک پرائیویٹ ممبر بل پاس کیا۔ یہ بل اسمبلی میں بشیر احمدڈار نے پیش کیا تھا۔
حکومت رہبر صحت سکیم کی بحالی پر غور کر رہی ہے : ہانجورہ
جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے کل ایوان بالا میں غلام نبی مونگا کی توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست میں رہبر صحت طرز کی بنیاد پر ایک نئی سکیم شرو ع کرنے پر غور کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رہبر صحت سکیم حکومت نے مئی 2002ء میں شروع کی۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت اس طرح کی ایک نئی سکیم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہانجورہ نے پردیپ شرما کی توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خاکروب طبقے سے تعلق رکھنے والے امید وار ہی صفائی والے اسامی کے لئے اہل ہیں۔
جے کے کانسٹی چیوشن ترمیمی بل ۔ 2016 رد
جموں//قانون ساز اسمبلی نے کل دو پرائیویٹ ممبران بل کو واپس کیا ۔ ان میں دی کانسچیوشن آف جموں اینڈ کشمیر ( ترمیمی (بل 2016 ء اور ریاست کے بی پی ایل لوگوں کو مفت طبی امداد دینے سے متعلق بل شامل ہیں ۔یہ بل آر ایس پٹھانیہ اور جاوید احمد رانا نے ایوان میں پیش کئے تھے۔ایوان نے بحث کے بعد ان دونوں بلوں کو زبانی ووٹ کے ذریعے رد کردیا۔دریں اثنا جاوید رانا نے بی پی ایل زمرے اور سرحدی علاقوں کے لوگوں کو مفت بجلی دینے سے متعلق پرائیویٹ ممبرس بل حکومت کی طرف سے اطمینان بخش جواب ملنے کے بعد واپس لیا۔
نوٹیفائیڈ ویٹ لینڈ کی حد بندی کا کام شروع: لال سنگھ
جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے ایوان زیریں میں ایم وائی تاریگامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام نوٹیفائیڈ ویٹ لینڈ کی حد بندی کا کام متعلقہ ریونیو اہلکار کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ وائیلڈ لائف محکمہ کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف زمروں کی 76 آسامیاں بھرتی ایجنسیوں کو بھیج دی گئی ہیں ۔
سادھنا ٹنل کی تعمیر ترجیحات میں شامل : نعیم اختر
جموں //اشفاق سعید//تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کل قانون ساز اسمبلی میں راجا منظور احمد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے سادھنا ٹنل کی تعمیر کرنے اور اسے اولین ترجیحات میں شامل کرنے کا معاملہ وزراتِ دفاع کے ساتھ اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹنل کی تعمیر کیلئے نہ صرف اُنہوں نے مزکزی سرکار کو تحریری طور پر لکھا ہے بلکہ اس کیلئے خود ریاستی وزیر اعلیٰ نے وزیر دفاع کے ساتھ اُس معاملے میں بات کی ہے ۔
آنگن واڑی ورکروںکے مشاہرے میں اضافہ زیر غور: سجاد لون
جموں//سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے کل ایوان کو شیام لا ل بھگت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جانکاری دی کہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے مشاہرے میں ماہانہ 500 روپے کا اضافہ کرنے کا معاملہ حکومت کے زیر غور ہے ۔اس موقعہ پر سیف الدین بٹ ، فردوس احمد ٹاک ، غلام نبی مونگا، خورشید عالم ، ظفر اقبال منہاس ، وبودھ گپتا اور سریندر کمار چودھری نے ضمنات پوچھے۔
کیجول ورکروں کیلئے باقاعدگی پالیسی وضع :اجے نندا
جموں//منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مملکت اجے نندا نے ایوان میں رومیش اروڑہ ، ٹھاکربلبیر سنگھ اور اجات شترو سنگھ کے کلب کئے گئے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 21دسمبر 2017ء کو مختلف زمروں کے ورکروں کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے پالیسی مشتہر کی ہے۔انہوںنے کہاکہ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ تک ایک لاکھ پانچ سو ایک ورکراس عمل کے لئے درج کئے گئے۔
بانڈی پورہ کیلئے مزید 42واٹر سپلائی سکیمیں
جموں//پی ایچ ای و آبپاشی کے وزیر شام لال چودھری نے آج ایوان میں عثمان مجید کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضلع بانڈی پورہ کی 213 بستیوں کیلئے 50 واٹر سپلائی سکیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ مزید 42 سکیمیں عملائی جا رہی ہیں ۔ وزیر نے مزید کہا کہ ضلع میں تمام سکیموں کی عمل آوری کے بعد وہاں پینے کے پانی کے نظام میں کافی بہتری آئے گی ۔
جے کے ایس آر ٹی سی کی آڈٹ رپورٹ پیش
جموں//مال ، حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کل ایوان میں ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت کے بدلے جے اینڈ کے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے آڈٹ رپورٹ برائے سال 31 ؍مارچ 2013 اور 31 ؍مارچ 2014 ایوان میں پیش کئے ۔
Contents
۔ 2 برسوں کے دوران42ہزارسولر لائٹس تقسیم : سجاد لونوقفہ صفر کے دوران عوامی نوعیت کے معاملات اُجاگر کئے گئے طلاب نے اسمبلی کی کارروائی کا مشاہدہ کیاکرگل میں 42 لاکھ روپے کے بجلی پروجیکٹ کیلئے ڈی پی آر تیار: نائب وزیر اعلیٰ سب ڈو یژن زینہ پورہ میں منصف کورٹ قائم کرنے کی تجویززیر غور: عبدالحق پانچ برسوںمیںمرکزی اسکیم کے تحت 716کروڑ روپے منظور: اجے نندا سٹیٹ لیجسلیچر ممبرس پنشن ایکٹ 1984 کی ترمیم بل پاسحکومت رہبر صحت سکیم کی بحالی پر غور کر رہی ہے : ہانجورہ جے کے کانسٹی چیوشن ترمیمی بل ۔ 2016 رد نوٹیفائیڈ ویٹ لینڈ کی حد بندی کا کام شروع: لال سنگھ سادھنا ٹنل کی تعمیر ترجیحات میں شامل : نعیم اختر آنگن واڑی ورکروںکے مشاہرے میں اضافہ زیر غور: سجاد لونکیجول ورکروں کیلئے باقاعدگی پالیسی وضع :اجے نندابانڈی پورہ کیلئے مزید 42واٹر سپلائی سکیمیں جے کے ایس آر ٹی سی کی آڈٹ رپورٹ پیش