بانہال // بانہال کے چملواس علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے گلزار احمد شاہ ولد چودھری الف شاہ کی چار بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رامسو ریسوینگ سٹیشن سے لیورہ گاؤں کیلئے آنے والی بجلی لائین کا ایک بجلی کھمبا چملواس کے نزدیک پچھلے ایک مہینے سے کرنٹ دے رہا ہے اور اطلاع دینے کے باوجود اسے ٹھیک نہیں کیا گیا یے۔ ان کا الزام ہے کہ یہ معاملہ بانہال انتظامیہ اور بجلی حکام کی نوٹس میں کئی ہفتے قبل لایا گیا لیکن ان کی لاپرواہی کی وجہ سے آج یہ حادثہ رونما ہوا اور شکر ہے کہ کوئی انسانی جان کا زیاں نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس لاپرواہی کیلئے محکمہ بجلی رامسو کے خلاف کیس درج کیا جانا چاہئے اور متاثرہ کنبے کی مالی مدد کی جانی چاہئے۔