بانہال میں فوج کا مصوری مقابلہ منعقد

بانہال // بھارتی فوج کی طرف سے ہائی سکول نوگام میں سوچھ بھارت کے موضوع پر مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیاگیا جس میں کل پچیس طلباء نے حصہ لیا۔ہفتے کے روز ہائی سکول نوگام بانہال میں فوج کی طرف سے مصوری کے اس مقابلے کا مقصد طلباء کو اپنے آزادیِ خیالات کے اظہار اور نوجوان کے اندر غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بڑھاوا دینا تھا۔ اس کے علاؤہ ان میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی اہمیت کے تئیں راغب کرانا تھا۔ اس موقع پر منتخب کئے گئے پچیس بچوں نے جوش و جذبے کے ساتھ مصوری کے اس مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی ذہانت کو کاغذ پر اتارا۔ اس مقابلے امتیازی پوزیشن اور شرکت کرنے والے دیگر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔