راجوری //بالآخر ایک سال کے بعد بدھل ترگائیںسڑک پر ٹریفک کوبحال کردیاگیاہے جس کے ساتھ ہی ترگائیں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔یہ سڑک زمینی تنازعہ کی وجہ سے ایک سال سے بھی زائد عرصہ سے بند پڑی ہوئی تھی ۔اس دوران محکمہ مال ،محکمہ تعمیرات عامہ اور پولیس افسران نے ایس ڈی ایم کوٹرنکہ گوپال سنگھ و ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ صدیق وانی کی قیادت میں یہ تنازعہ حل کرکے سڑک کوبحال کردیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دس کلو میٹر بدھل ترگائیں سڑک 16.87کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی ہے ۔