سرینگر// حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے اضافی اقدامات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں آئندہ اعلان تک بائیو میٹرک سسٹم معطل رہے گا،جبکہ ایڈیشنل سیکریٹریوں اور ان سے اعلیٰ افسران کو روزانہ کی بنیادوں پر حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب منگل کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے تمام سرکاری دفاتروں میں سماجی فاصلے پر عمل پیرا ہونے کے ضمن میں ملازمین کی حاضری کو با قاعدہ بنایا جائے گا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’ انڈر سکریٹری اور اس سے اوپر کی سطح کے تمام افسران تمام ایام کار میں دفاتر میں حاضر رہیں گے‘‘۔آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ افسروں اور عملے کی حاضری کو باقاعدہ کرنے کے لئے انڈر سکریٹری کی سطح تک ، تمام محکموں کے سربراہان دفاتر میں ایک روسٹر تیار کریں گے تاکہ ہر متبادل روز50فیصد حاضری کو یقینی بنایا جاسکے۔حکم نامہ میں کہا گیا’’ وہ عملہ جو کسی خاص دن دفتر میں ضرورت نہیں ہے وہ اپنے ہی گھرئوں سے کام کریں گا اور ہمہ وقت ٹیلی فون و دیگر الیکٹرانک ذرائع سے دستیاب رہے گا،تاہم سول سیکرٹریٹ دفاتر اور منتقل دفتروں میں یہ لاگو نہیں ہوگاجہاں عملہ پہلے ہی نصف حصے میں تقسیم ہوچکا ہے۔ سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ مزید احکامات تک بائیو میٹرک حاضری معطل رہے گی۔