جموں//آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن کاایک اجلاس یہاں جموں میں منعقدہوئی جس کی صدارت محمدلطیف قریشی نے کی۔اس دوران کیرئیرکی ترقی بذریعہ کیڈر۔ سیکرٹریٹ سے باہر تمام ڈیپارٹمنٹوں کے سٹینوگرافروں کی ڈی پی سی میٹنگوں کاانعقاد، پرائیویٹ سیکریٹریوں کی اسامیاں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاترمیں وجودمیں لانے ،سینئرسکیل سٹینوگرافروں،جونیئرسکیل سٹینوگرافروں کی اسامیاں وجودمیں لانے وغیرہ پرتفصیلی غوروخوذ کیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں شامل ممبران نے کہاکہ ایچ اوڈیز کیڈرکی ترقی سیکرٹریٹ کیڈرکے سٹینوگرافرکے طرزپرکی جانی چاہیئے لیکن حکومت ایسانہیں کررہی ہے جوکہ ایچ اوڈی کیڈرسٹینوگرافرس کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت پرترقی ، انڈکشن نہ ہونے سے ان ملازمین کے حوصلے پست ہوتے ہیں جوتندہی سے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کلریکل کیڈرکی طرزپرسٹینوگرافروں کی تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے میں بھی حکومت سوتیلی ماں جیساسلوک کررہی ہے۔اس دوران میٹنگ میں بتایاگیاکہ سرینگراورلیہہ وکرگل میں بھی ایچ اوڈی سٹینوگرافرملازمین میٹنگیں منعقدکررہے ہیں اوربھرپورتعاون کی یقیند ہانی کررہے ہیں۔اس دوران میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا پنکج جے ایس ایس ،ڈویژنل کمشنردفترایڈمن جموں ڈویژن رہیں گے اس کے علاوہ ایڈہاک کوآرڈی نیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں محمدلطیف قریشی چیئرمین ، سنجے کمارابرول جے ایس ایس ، کنوینر، تلک راج ایس ایس ایس این سی ایجوکیشن ممبر ،تلک راج ایس ایس ایس کمرشل ٹیکسزممبر، اجے شرما جے ایس ایس ایگریکلچرممبر وخزانچی ،بھارت بھوشن ایس ایس ایس جے ایم سی پریس سیکریٹری کے طورپرفرائض انجام دیں گے۔میٹنگ کے اختتام پرفیصلہ لیاگیاکہ حکومت کوایک موثریادداشت پیش کی جائے گی تاکہ ایچ اوڈی سٹینوگرافرس کے ساتھ انصاف ہوسکے۔