Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

این سی سی کیڈٹس ملک کیلئے اہم | ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا کرنے کیلئے محنت کریں:راج ناتھ

Towseef
Last updated: January 20, 2025 10:28 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)کے کیڈٹس کو ملک کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے ان سے سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے سخت محنت کرنے کی اپیل کی ہے۔پیر کو یہاں دہلی چھانی میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ میں کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا’’کیڈٹ، خواہ وہ کسی بھی شعبے میں کام کرتے ہوں، ان میں پیدا ہونے والی ‘قیادت’، ‘ضبط’، ‘مہتوکانشا’ اور ‘حب الوطنی’ کی خوبیوں کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں‘‘۔وزیر دفاع نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کیا ہے۔ وہ خود بھی این سی سی کیڈٹ رہ چکے ہیں۔ لہذا، اگر کسی بھی سابق این سی سی کیڈٹ نے کوئی خواب دیکھا ہے، تو اسے پورا کرنا دیگر تمام کیڈٹس کی سب سے بڑی ذمہ داری بن جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی ترقی جو سماجی اور ثقافتی تنوع کے باوجود اتحاد میں رہتے ہیں۔ ہمیں اپنے لیے اور سماج کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہیے اور جلد ہی ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔وزیر دفاع نے کیڈٹس کی عزم، نظم و ضبط اور قوم سے محبت کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان ایک ملک کے طور پر جو کچھ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے وہ سب کی محنت کی وجہ سے ہے، خاص کر نوجوانوں کی۔ انہوں نے کہا، میں جب بھی این سی سی کیڈٹس سے ملتا ہوں، مجھے ان میں صرف ایک کیڈٹ نظر نہیں آتا۔ میں ان میں ہندوستان کا عکس دیکھتا ہوں، جس میں بہت سے جسم ہیں لیکن ایک روح ہے، کئیشاخیں لیکن جڑ ایک ہے، بہت سی کرنیں لیکن ایک روشنی۔ یہ کیڈٹس مختلف علاقوں سے آتے ہیں، مختلف زبانیں بولتے ہیں اور مختلف رسوم و رواج کی پیروی کرتے ہیں لیکن ان میں ایک چیز مشترک ہے وہ ہے ‘اتحاد’۔
ان کی توانائی اور جوش اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے۔ سنگھ نے کہا کہ جب ہندوستان کو آزادی ملی تو ایک ہی وقت میں کئی ممالک آزاد ہو ئے۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف وہی قومیں ترقی کر رہی ہیں جنہوں نے نظم و ضبط، سالمیت اور قومی اتحاد کی اقدار کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے ان خصوصیات کو بروئے کار لانے کے لیے این سی سی کی تعریف کی جو ہر فرد کے لیے ضروری ہیں۔ کیڈٹس کو قیادت کے حقیقی معنی کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے 26/11 ممبئی حملوں کے دوران میجر سندیپ اننی کرشنن کی قربانی کا حوالہ دیا جس سے قوم کو ترغیب ملتی ہے۔تقریب میں ‘النکرن سماروہ’ کے دوران، کیڈٹس کو ان کی شاندار کارکردگی اور ڈیوٹی سے لگن کے لیے وزیر دفاع کا تمغہ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس سال وزیر دفاع کا تمغہ کیرالہ اور لکشدیپ ڈائریکٹوریٹ کے انڈر آفیسر تھیجا وی پی اور شمال مشرقی ریجن ڈائریکٹوریٹ کے سینئر انڈر آفیسر آریمتر ناتھ کو دیا گیا۔ تعریفی اسناد آندھرا پردیش اور تلنگانہ ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹ ڈونترا گریشما، جموں و کشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کی جونیئر انڈر آفیسر عابدہ آفرین، مہاراشٹر ڈائریکٹوریٹ کے سارجنٹ منن شرما اور مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ڈائریکٹوریٹ کے سارجنٹ راہول بگھیل کو دی گئیں۔تقریب کے بعد میزو ہائی اسکول، اجلور کے این سی سی کیڈٹس نے ایک غیر معمولی بینڈ پرفارمنس دی۔ وزیر دفاع نے ’فلیگ ایریا‘کا بھی دورہ کیا، جہاں تمام 17 ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس نے مختلف سماجی مسائل پر لائیو پریزنٹیشن دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ‘آئیڈیاز اینڈ انوویشنز’ نمائش کا مشاہدہ کیا، جہاں انہیں کیڈٹس کے ذریعہ کئے گئے مختلف آسان پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات دی گئی، اس موقع پر این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ اور اور وزارت دفاع کے دیگر اعلی افسران موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025
برصغیر

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان

July 5, 2025
برصغیر

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں | ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم مودی کاخطاب

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?