عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر نے اپنے ملازمین کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے سخت ہدیات جاری کرتے ہوئے تمام معاملات کو 15دن کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق، مشن ڈائریکٹر اکرتی ساگر نے ہدایت دی ہے کہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات کی جانچ ڈائریکٹر پلاننگ اور ایف اے اینڈ سی اے او متعلقہ چیف میڈیکل آفیسر کے ساتھ مل کر موجودہ قواعد کے تحت کریں گے۔یو این ایس کے مطابق حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیشہ ورانہ رویے اور دیگر معاملات سے متعلق شکایات کی جانچ اسٹیٹ نوڈل آفیسر یا ڈویڑنل نوڈل آفیسر قانون افسر کے ساتھ مل کر کریں گے۔اس کے علاوہ تمام شکایات کو موصول ہونے کی تاریخ سے 15دن کے اندر نمٹانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور متعلقہ رپورٹس بھی مقررہ وقت کے اندر جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔